مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
491- تصویروں پر مشتمل اخبارات و رسائل خریدنا
وہ اخبار اور رسائل جن میں اہم خبریں اور مفید علمی مسائل ہوں اور ان میں ذی روح اشیا کی تصویریں بھی ہوں تو انہیں خریدنا اور ان میں موجود مفید علم اور اہم خبروں سے مستفید ہونا جائز ہے، کیونکہ ان میں مقصود علم اور خبریں ہیں تصویریں تابع ہیں، اور حکم اصل مقصود کے تابع ہوتا ہے، تابع کے ساتھ نہیں۔ ان میں موجود تصاویر کسی بھی طریقے سے اچھی طرح مٹا کر یا چھپا کر ان کے خط و خال چھپ جائیں، انہیں نماز گاہ میں رکھنا جائز ہے تاکہ ان میں موجود مضامین سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
[اللجنة الدائمة: 3374]