تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ
سوال : کیا کوئی شخص اپنی بیٹی کا رشتہ بے نمازی سے کر سکتا ہے؟
جواب : بے نمازی کو لڑکی کا رشتہ نہیں دیا جا سکتا بشر طیکہ لڑکی خود صوم و صلاۃ کی پابند ہو۔
قرآن مجید میں ہے :
« أَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوُونَ»
”کیا ایک مومن کسی فاسق کی طرح ہو سکتا ہے ؟ یہ کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔“
چونکہ بے نمازی فاسق ہے اور فاسق مرد صوم و صلاۃ کی پابند عورت کا کفو نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا ایسے لڑکے کو رشتہ نہیں دینا چاہیئے البتہ اگر لڑکی بھی بے نمازی ہے تو الگ بات ہے۔