فتویٰ : شیخ ابن جبرین حفظ اللہ
سوال :
ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد مجھے یاد آیا کہ میں نے صرف تین رکعتیں پڑھی ہیں؟ کیا چوتھی رکعت پڑھ کر سجدہ سہو کروں یا دوبارہ پوری نماز پڑھنا ہو گی؟
جواب :
نماز پڑھنے والے نے، اگر نماز میں سے ایک رکعت یا اس سے زیاوه ترک کر دی، پھر اسے یاد آیا کہ اس سے نماز چھوٹ گئی ہے تو اگر نمازی ابھی مصلیٰ پر ہی ہے یا مسجد میں ہی موجود ہے اور وقت بھی چار پانچ منٹ سے زیادہ نہیں گزرا، تو اس صورت میں وہ نماز مکمل کر کے سجدۂ سہو کرے اور اگر اسے تقریبا نصف گھنٹہ بعد یا مسجد سے باہر نکل کر یاد آیا تو اس صورت میں نماز دوبارہ پڑھے رکعات کے درمیان عدم تسلسل کی وجہ سے پہلی نماز کالعدم ہو گی۔