ماخذ: فتاویٰ علمیہ، جلد 1، کتاب الصلاة، صفحہ 310
سوال: ’’جب امام خاموش ہو تو تم پڑھو‘‘
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ: "جب امام خاموش ہو تو تم پڑھا کرو اور جب وہ پڑھے تو تم خاموش ہو جایا کرو۔”
الجواب :
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس روایت کی سند نہایت کمزور بلکہ موضوع (من گھڑت) ہے۔
تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: القراءة للبیہقی، صفحات 79، 80
اس روایت کی سند میں اسحاق بن عبداللہ بن ابی فروہ نامی راوی شامل ہے جو:
◈ کذاب (جھوٹا)
◈ متروک (رد کیا گیا راوی) ہے
اس بنا پر ایسی موضوع اور جھوٹی روایتیں بیان کرنا جائز نہیں۔
شہادت: مارچ 2000ءھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب