4۔ اللہ تعالیٰ نے جنات کو کیوں پیدا کیا ؟
جواب :
اللہ تعالی نے جنات کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے،
جیسا کہ الله تعالی نے فرمایا :
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ﴿٥٦﴾ [الذاريات: 56 ]
”اور میں نے جنوں اور انسانوں کو پیدا نہیں کیا مگر اس لیے کہ وہ میری عبادت کریں۔ “
یعنی میں نے انھیں اپنی عبادت و پرستش کے لیے پیدا کیا ہے، نہ کہ اس لیے کہ مجھے ان کی احتیاج و ضرورت تھی۔
اللہ تعالی نے فرمایا :
إلا ليعبدون یعنی وہ عبادت سر انجام دیں۔
اللہ تعالی نے جنات کو انسانوں سے پہلے پیدا کیا۔ وہ زمین میں رہتے تھے۔ پھر جنات کے آپس میں ناروا اور ظالمانہ سلوک کی بنا پر زمین میں فساد پھیل گیا، تو اللہ تعالی نے انسانوں کو پیدا کیا اور انھیں عزت و شرف بخشا اور ان کی تکریم و عزت کے لیے ان کے باپ آدم علیہ السلام کو فرشتوں سے سجدہ کروایا۔