مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
آلات لہو رکھنا
موسیقی ڈھول وغیرہ جیسے آلات لہو رکھنا جائز ہے نہ ایسی کیسٹیں جمع کرنا جن میں طرب انگیز گانے ریکارڈ ہوں اور نہ ان اشیا کی خرید و فروخت ہی جائز ہے، کیونکہ ان اشیا کے رکھنے میں گناہ اور زیادتی میں تعاون ہے اور ان کی قیمت کھانا بھی جائز نہیں، کیونکہ جب اللہ تعالیٰ کوئی چیز حرام کرتا ہے تو اس کی قیمت بھی حرام کر دیتا ہے۔ ان اشیا کو ضائع کر دینا چاہیے اور ان سے چھٹکارا پا لینا چاہیے۔ ان اشیا کا شادی وغیرہ کی تقریبات میں استعمال کرنا جائز نہیں کیونکہ اس سے برائی کا اظہار ہوتا ہے۔
[اللجنة الدائمة: 21404]