نماز میں ہاتھ رکھنے کا صحیح مقام اور رکوع کے بعد کا طریقہ
ماخوذ: احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 132

سوال

نمازی نماز میں اپنے ہاتھ کہاں رکھے؟ سینے پر، سینے کے نیچے یا ناف کے نیچے؟ اور رکوع سے کھڑا ہونے کے بعد اپنے ہاتھ کہاں رکھے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں ہاتھوں کی پوزیشن: نمازی اپنے ہاتھ سینے کے اوپر رکھے۔

رکوع کے بعد ہاتھوں کی پوزیشن: رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو چھوڑ دے (ڈھیلا چھوڑ دے)۔

حدیثِ مبارکہ

عن وائل بن حجر رضی اللہ عنہ قال:

"صلیت مع النبی ﷺ فوضع یدہ الیمنیٰ علی یدہ الیسرٰی علی صدرہ”

"حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، پس آپ ﷺ نے اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے بائیں ہاتھ پر رکھا، اوپر اپنے سینے کے۔”

(صحیح ابن خزیمہ، صفحہ 243، جلد 1، مسند احمد، صفحہ 287، جلد 5)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1