تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿فَ٘لَ٘نَ٘قُ٘صَّنَّعَلَیْهِمْ ﴾”پھر ہم ان کے حالات بیان کریں گے۔“ یعنی ہم تمام مخلوق کو بتائیں گے کہ وہ کیا عمل کرتے رہے تھے ﴿ بِعِلْمٍ ﴾”اپنے علم سے“ یعنی اللہ تعالیٰ اپنے علم سے ان کو ان کے اعمال کے بارے میں بتائے گا ﴿ وَّمَاكُنَّاغَآىِٕبِیْنَ ﴾”ہم کسی بھی وقت غیر موجود نہ تھے۔“ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ﴿اَحْصٰىهُاللّٰهُوَنَسُوْهُ ﴾ (المجادلۃ: 58؍6) ”اللہ نے ان کے تمام اعمال کو محفوظ رکھا ہے اور وہ بھول گئے ہیں۔“اور فرمایا: ﴿وَلَقَدْخَلَقْنَافَوْقَكُمْسَبْعَطَرَآىِٕقَ١ۖۗوَمَاكُنَّاعَنِالْخَلْ٘قِغٰفِلِیْ٘نَ﴾ (المومنون: 23؍17) ”ہم نے تمھارے اوپر سات آسمان پیدا کیے اور ہم خلقت سے غافل نہیں ہیں۔“
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{فَلَنَقُصَّنَّ عليهم}؛ أي: على الخلق كلهم ما عملوا، {بعلم}: منه تعالى لأعمالهم، {وما كُنا غائبينَ}: في وقت من الأوقات؛ كما قال تعالى: {أحصاه الله وَنَسُوه}، وقال تعالى: {ولقد خَلَقْنا فوقَكم سبعَ طرائقَ وما كُنَّا عن الخلق غافلين}.