اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ مانیئے! اور جو ایذا (ان کی طرف سے پہنچے) اس کا خیال بھی نہ کیجیئے اللہ پر بھروسہ کئے رہیں، اور کافی ہے اللہ تعالیٰ کام بنانے واﻻ
En
(آیت 48) ➊ {وَلَاتُطِعِالْكٰفِرِيْنَوَالْمُنٰفِقِيْنَ:} یعنی کفار و منافقین جو آپ کو مداہنت کے لیے کہتے ہیں، لوگوں کے کفر و شرک پر خاموش رہنے کے لیے اصرار کرتے ہیں اور جاہلیت کی رسوم توڑنے سے روکتے ہیں، ان کا کہنا مت مان، بلکہ دعوت حق پر استقامت اختیار کر۔ اس سورت کے شروع میں یہی حکم دیا تھا، یعنی: «يٰۤاَيُّهَاالنَّبِيُّاتَّقِاللّٰهَوَلَاتُطِعِالْكٰفِرِيْنَوَالْمُنٰفِقِيْنَ» اب تاکید کے لیے اسے دوبارہ ذکر فرمایا ہے۔ مزید دیکھیے سورۂ قلم (۸ تا ۱۵) اور شوریٰ (۱۵)۔ ➋ { وَدَعْاَذٰىهُمْ:} یعنی دعوت دین کی وجہ سے وہ آپ کو جو تکلیف پہنچاتے ہیں اس کی پروا مت کریں، جیسا کہ فرمایا: «لَتُبْلَوُنَّفِيْۤاَمْوَالِكُمْوَاَنْفُسِكُمْوَلَتَسْمَعُنَّمِنَالَّذِيْنَاُوْتُواالْكِتٰبَمِنْقَبْلِكُمْوَمِنَالَّذِيْنَاَشْرَكُوْۤااَذًىكَثِيْرًاوَاِنْتَصْبِرُوْاوَتَتَّقُوْافَاِنَّذٰلِكَمِنْعَزْمِالْاُمُوْرِ» [آل عمران: ۱۸۶]”یقینا تم اپنے مالوں اور اپنی جانوں میں ضرور آزمائے جاؤ گے اور یقینا تم ان لوگوں سے جنھیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور ان لوگوں سے جنھوں نے شرک کیا، ضرور بہت سی ایذا سنو گے اور اگر تم صبر کرو اور متقی بنو تو بلاشبہ یہ ہمت کے کاموں سے ہے۔“ ➌ { وَتَوَكَّلْعَلَىاللّٰهِ …:} یعنی آپ اپنے سب کام اللہ کے سپرد کر دیں، کیونکہ جو کام اللہ کے سپرد کر دیا جائے وہ اس کے لیے کافی ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔