(آیت 54){ اِنَّالْمُتَّقِيْنَفِيْجَنّٰتٍوَّنَهَرٍ:} کفار کے بعد متقی لوگوں کا انجام ذکر فرمایا کہ وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے۔ (دیکھیے طور: ۱۷) آیات کے آخری حروف کی موافقت کے لیے {”نَهَرٍ“} کا لفظ مفرد لایا گیا، مراد جنس ہے، جس میں ہر قسم کی نہریں شامل ہیں۔ جنت کی نہروں کے لیے دیکھیے سورۂ محمد کی آیت (۱۵) کی تفسیر۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
54۔ 1 یعنی مختلف اور قسم قسم کے باغات میں ہونگے، بطور جنس کے ہے جو جنت کی تمام نہروں کو شامل ہے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
54۔ بلا شبہ پرہیزگار لوگ باغوں اور نہروں میں ہوں گے
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔