(آیت 22) ➊ { كُلَّمَاۤاَرَادُوْۤااَنْيَّخْرُجُوْامِنْهَا …:} اس کا مطلب یہ ہے کہ جب وہ آگ کی لپٹ کے ساتھ اوپر آئیں گے اور چاہیں گے کہ جہنم کی شدید گھٹن سے نکل جائیں تو آگ کی لپٹ کے نیچے جانے کے ساتھ وہ بھی دوبارہ نیچے چلے جائیں گے۔ یہ مطلب اس لیے ہے کہ جہنمی تو زنجیروں میں جکڑے اور پروئے ہوئے ہوں گے، وہ خود کس طرح نکلنے کا ارادہ کر سکتے ہیں؟ فرمایا: «{ وَتَرَىالْمُجْرِمِيْنَيَوْمَىِٕذٍمُّقَرَّنِيْنَفِيالْاَصْفَادِ }»[إبراھیم: ۴۹]”اور تو مجرموں کو اس دن زنجیروں میں ایک دوسرے کے ساتھ جکڑے ہوئے دیکھے گا۔“ اور فرمایا: «{ ثُمَّفِيْسِلْسِلَةٍذَرْعُهَاسَبْعُوْنَذِرَاعًافَاسْلُكُوْهُ }»[الحاقۃ: ۳۲]”پھر ایک زنجیر میں، جس کی پیمائش ستر ہاتھ ہے، پس اس (کافر) کو داخل کر دو۔“ ➋ {وَذُوْقُوْاعَذَابَالْحَرِيْقِ:} یعنی ان سے یہ کہا جائے گا کہ جلنے کے عذاب کا مزا چکھو۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
22۔ 1 اس میں جہنمیوں کے عذاب کی کچھ تفصیل بیان کی گئی ہے جو انھیں وہاں بھگتنا ہوگا۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
22۔ جب بھی وہ رنج کے مارے دوزخ سے نکلنا چاہیں گے تو اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے (اور انھیں کہا جائے گا کہ) چکھو اب جلانے والے عذاب کا مزا
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
اس آیت کی تفسیر آیت 19 میں تا آیت 23 میں گزر چکی ہے۔