صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب فرض الزكاة - ذكر الزجر عن أن يجلب المصدق ماشية أهلها عن مياههم إلى الموضع الذي يريد عنده أخذ الصدقة فيها منهم باب: زکاۃ کے فرض ہونے کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ زکوٰۃ لینے والا مالکان کی مویشیوں کو ان کے پانی سے ہٹا کر اس جگہ لے جائے جہاں وہ ان سے صدقہ لینا چاہتا ہے
حدیث نمبر: 3267
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا جَلَبَ ، وَلا جَنَبَ ، وَلا شِغَارَ ، وَمَنِ انْتَهَبَ نُهْبَةً ، فَلَيْسَ مِنَّا " .سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جلب، جنب، شغار کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور جو شخص اچک کر کوئی چیز لیتا ہے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ “