صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
فصل في الصلاة على الدابة - ذكر وصف صلاة المرء التطوع على راحلته باب: جانور پر نماز پڑھنے کا بیان - اس بات کی کیفیت کا ذکر کہ آدمی اپنی سواری پر نفلی نماز کیسے پڑھے
حدیث نمبر: 2524
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ النَّوَافِلَ فِي كُلِّ وَجْهٍ ، وَلَكِنَّهُ يَخْفِضُ السَّجْدَتَيْنِ مِنَ الرَّكْعَةِ يُومِئُ إِيمَاءً " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اپنی سواری پر نفل ادا کر رہے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی سمت میں ہو اور آپ اشارے کے ساتھ رکوع اور سجدہ کر رہے تھے آپ رکوع کے مقابلے میں سجدے میں زیادہ جھک رہے تھے۔