صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب إعادة الصلاة - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر تفرد به وهيب باب: نماز دوبارہ ادا کرنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ یہ خبر صرف وہیب نے روایت کی
حدیث نمبر: 2399
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ النَّاجِيِّ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ ، ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّيَ مَعَهُ " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نماز پڑھا دی پھر ایک شخص آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کون شخص اس پر صدقہ کرے گا، یوں کہ وہ اس کے ساتھ نماز ادا کرے۔