صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب الاستطابة - ذكر البيان بأن مس الماء الذي في خبر عائشة إنما هو الاستنجاء بالماء باب: استنجا (نجاست دور کرنے) کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خبر میں پانی کو چھونا استنجاء بالماء سے ہے
حدیث نمبر: 1443
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " مُرْنَ أَزْوَاجَكُنَّ أَنْ يَسْتَطِيبُوا بِالْمَاءِ ، فَإِنِّي أَسْتَحْيِيهِمْ مِنْهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَفْعَلُهُ " .سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (خواتین سے) فرمایا: تم اپنے شوہروں کو کہو کہ وہ پانی کے ذریعے استنجا کیا کریں، کیونکہ مجھے اس حوالے سے ان سے (بات کرتے ہوئے) شرم آتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے۔