مسند احمد
مسند المكثرين من الصحابة
مسنَد عَبدِ اللهِ بنِ عَمرو بنِ العَاصِ رَضِیَ الله تَعالَى عَنهمَا
حدیث نمبر: 6979
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اجْتَنِبُوا مِنَ الْأَوْعِيَةِ الدُّبَّاءَ ، وَالْمُزَفَّتَ ، وَالْحَنْتَمَ " ، قَالَ شَرِيكٌ : وَذَكَرَ أَشْيَاءَ ، قَالَ : فَقَالَ لَهُ أَعْرَابِيٌّ : لَا ظُرُوفَ لَنَا ؟ فَقَالَ : " اشْرَبُوا مَا حَلَّ ، وَلَا تَسْكَرُوا " ، أَعَدْتُهُ عَلَى شَرِيكٍ ، فَقَالَ : " اشْرَبُوا ، وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا ، أوَلَا تَسْكَرُوا " .مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” دباء، مزفت اور حنتم نامی برتنوں کو استعمال کر نے سے بچو ایک دیہاتی کہنے لگا کہ ہمارے پاس تو ان کے علاوہ کوئی برتن نہیں ہے ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پھر اس میں صرف حلال مشروبات پیو، نشہ آور چیزیں مت پیو کہ تم پر نشہ طاری ہو جائے۔