حدیث نمبر: 14209
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ . ح وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لَا إِلَه إِلَّا اللَّهُ ، فَإِذَا قَالُوهَا ، عَصَمُوا مِنِّي بِهَا دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ " ، ثُمَّ قَرَأَ فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُسَيْطِرٍ سورة الغاشية آية 21 - 22 .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مجھے حکم دیا گیا ہے، میں لوگوں سے اس وقت تک قتال کرتا رہوں جب تک وہ «لا اله الا الله» نہ پڑھ لیں، جب وہ یہ کام کر لیں تو انہوں نے اپنی جان و مال کو مجھ سے محفوظ کر لیا ، سوائے اس کلمہ حق کے اور ان کا حساب کتاب اللہ کے ذمہ ہو گا۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی : ”آپ نصیحت کیجیے کیونکہ آپ کا کام ہی نصیحت ہی کرنا ہےلیکن آپ ان پر داروغہ نہیں ہیں۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 14209
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 21