حدیث نمبر: 13044
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّدُوسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَحَدُنَا يَلْقَى صَدِيقَهُ ، أَيَنْحَنِي لَهُ ؟ قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا " قَالَ : فَيَلْتَزِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ ؟ قَالَ " لَا " قَالَ : فَيُصَافِحُهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، إِنْ شَاءَ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے بارگاہ نبوت میں عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم میں سے جب کوئی اپنے دوست سے ملے تو کیا اس سے جھک کر مل سکتا ہے ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں، سائل نے پوچھا کیا اس سے چمٹ کر اسے بوسہ دے سکتا ہے ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں، سائل نے پوچھا کہ مصافحہ کرسکتا ہے ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں ! اگر چاہے تو مصافحہ کرسکتا ہے۔