حدیث نمبر: 9612
عَنْ حَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَرْبَعٌ لَمْ يَكُنْ يَدَعُهُنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صِيَامَ عَاشُورَاءَ وَالْعَشْرِ وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ وَالرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار چیزوں کو نہیں چھوڑتے تھے، عاشوراء کا روزہ، دس دنوں کے روزے اور ہر ماہ سے تین دنوں کے روزے اور فجر سے پہلی والی دو سنتیں۔

وضاحت:
فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فعلی اور قولی صحیح احادیث سے یہ چاروں اعمال ثابت ہیں۔
دس دنوں سے مراد ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں کے روزے ہیں، جن میں زیادہ عمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے، لیکن اس عشرے میں وہ ایام شامل نہیں ہیں، جن کا روزہ رکھنا منع ہے، مثلا دس ذوالحجہ کا روزہ، کیونکہیہ عید کا دن ہوتا ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب جامع فى الترغيب: الآداب والمواعظ والحكم وجوامع الكلم، يبدأ بالثلاثيات / حدیث: 9612
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «حديث ضعيف، دون قوله: والركعتين قبل الغداة فصحيح، ابو اسحق الاشجعي مجھول، أخرجه النسائي: 4/ 220، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26991»