الفتح الربانی
أبواب الوضوء— وضو کے ابواب
بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ باب: آگ سے پکی ہوئی چیز سے وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 801
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((تَوَضَّأُوا مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ لَوْنَهُ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو موسی اشعریؓ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: آگ نے جس چیز کا رنگ تبدل کیا ہو، اس کو کھانے سے وضو کیا کرو۔