الفتح الربانی
مسائل القضاء والشهادات— فیصلوں اور شہادتوں کے مسائل
بَابُ مَنْ قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ باب: ایک گواہ اور ایک قسم کے ساتھ فیصلہ کرنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 6420
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ، قَالَ جَعْفَرٌ: قَالَ أَبِي: وَقَضَى بِهِ عَلِيٌّ بِالْعِرَاقِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گواہ اور ایک قسم کے ساتھ فیصلہ کیا، جعفر کہتے ہیں: میرے والد صاحب نے کہا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عراق میں اسی طرح فیصلہ کیا تھا۔