الفتح الربانی
أبواب الوضوء— وضو کے ابواب
(الْفَصْلُ الثَّانِي فِي مِقْدَارِ مَاءِ الْوُضُوءِ وَالْغُسْلِ باب: وضواور غسل کے پانی کی مقدار کا بیان
حدیث نمبر: 610
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: كَمْ يَكْفِينِي مِنَ الْوُضُوءِ؟ قَالَ: مُدٌّ، قَالَ: كَمْ يَكْفِينِي لِلْغُسْلِ؟ قَالَ: صَاعٌ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: لَا يَكْفِينِي، قَالَ: لَا أُمَّ لَكَ، قَدْ كَفَى مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے ان سے کہا: ”وضو کے لیے مجھے کتنا پانی کفایت کرے گا؟“ انہوں نے کہا: ”ایک مد۔“ اس نے کہا: ”اور غسل کے لیے مجھے کتنا پانی کفایت کرے گا؟“ انہوں نے کہا: ”ایک صاع۔“ اس آدمی نے کہا: ”یہ پانی مجھے تو کفایت نہیں کرتا،“ انہوں نے کہا: ”تیری ماں نہ رہے۔ یہ مقدار اس ہستی کے لیے تو کافی تھی، جو تجھ سے بہتر تھی،“ ان کی مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔