الفتح الربانی
كتاب النار والجنة— جہنم اور جنت کے متعلقہ مسائل
ابوا النَّبِيِّ ﷺ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والدین کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13261
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: أَيْنَ أَبِي؟ قَالَ: ”فِي النَّارِ“ قَالَ: فَلَمَّا رَأَى مَا فِي وَجْهِهِ قَالَ: ”إِنَّ أَبِي وَأَبَاكَ فِي النَّارِ“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: میرا والد کہاں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جہنم میں۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے چہرے پر غم کے آثار دیکھے تو فرمایا: میرا باپ اور تیرا باپ دونوں جہنم میں ہیں۔