الفتح الربانی
يوم الحساب— یوم حساب
امْتِحَانُ الْمُؤْمِنِينَ وَفِدْيَتُهُمْ مِنَ النَّارِ بِالْكَافِرِينَ باب: مومنوں کی آزمائش اور ان کو جہنم سے بچانے کے لیے ان کے بدلے کافروں کو جہنم میں ڈالنے کا بیان
وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ عَوْنًا وَسَعِيدَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ حَدَّثَا أَنَّهُمَا شَهِدَا أَبَا بُرْدَةَ يُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”لَا يَمُوتُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ إِلَّا أَدْخَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَكَانَهُ النَّارَ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا“ قَالَ فَاسْتَحْلَفَهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَحَلَفَ لَهُ قَالَ فَلَمْ يُحَدِّثْنِي سَعِيدٌ أَنَّهُ اسْتَحْلَفَهُ وَلَمْ يُنْكِرْ عَلَى عَوْنٍ قَوْلَهُعون اور سعید بن ابی بردہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ وہ دونوں موجود تھے اور سیدنا ابوبردہ عمربن عبدالعزیز کے سامنے اپنے والد کے حوالہ سے یہ حدیث بیان کررہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان بھی فوت ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے ایک یہودی یا عیسائی کو جہنم رسید کرے گا۔ عمربن عبدالعزیز نے ان سے تین بار اس اللہ کی قسم لی کہ جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے کہ واقعی اس کے باپ نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ حدیث بیان کی ہے؟ انھوں نے جواباً قسم اٹھائی۔ سعید راوی نے قسم اٹھوانے والی بات بیان نہیں کی تھی، لیکن انھوں نے عون کی اس بات کا انکار بھی نہیں کیا تھا۔