الفتح الربانی
كتاب الفضائل— کتاب الفضائل
الْبَابُ الثَّالِثُ فِيْمَا جَاءَ فِي فَضْلِ زَمْزَمَ باب: سوم: آب زمزم کی فضیلت
حدیث نمبر: 12604
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَاءُ زَمْزَمَ لِمَا شُرِبَ لَهُ.“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زمزم کا پانی جس مقصد کے لیے پیا جائے، وہی مقصد پورا ہو جاتا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … زمزم کے پانی کو اللہ تعالیٰ نے انتہائی بابرکت بنایا ہے، یہ ایسا مبارک پانی ہے کہ کھانے سے بھی کفایت کرتا ہے، نیز اس سے ہر قسم کی روحانی اور جسمانی بیماریاں دو ر ہو جاتی ہیں۔