سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَبَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ باب: : فجر کی نماز کے بعد اور عصر کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 966
ثنا ثنا يَزِيدُ ، ثنا مُحَمَّدٌ ، نا وَكِيعُ ، نا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : كُنَّا نَأْتِي عَائِشَةَ قَبْلَ صَلاةِ الْفَجْرِ ، فَأَتَيْنَاهَا يَوْمًا وَهِيَ تُصَلِّي فَقُلْنَا لَهَا : مَا هَذِهِ الصَّلاةُ ؟ قَالَتْ : " نِمْتُ عَنْ جُزْئِي اللَّيْلَةَ فَلَمْ أَكُنْ لأَدَعَهُ " .محمد محی الدین
قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں: ہم صبح کی نماز سے پہلے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ایک دن ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو وہ اس وقت نماز ادا کر رہی تھیں۔ ہم نے ان سے دریافت کیا: ”یہ کون سی نماز ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”میں رات سو گئی تھی، اور کچھ نوافل ادا نہ کر سکی تھی تو میں انہیں ترک نہیں کرنا چاہتی تھی۔“