سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ الْأَمْرِ بِتَعْلِيمِ الصَّلَوَاتِ وَالضَّرْبِ عَلَيْهَا وَحَدِّ الْعَوْرَةِ الَّتِي يَجِبُ سَتْرُهَا باب: : نماز کی تعلیم دینے کا حکم اس (کو چھوڑنے کی وجہ سے ) مارنے کا حکم اور ستر کا حکم جس کا چھپانا لازم ہے
حدیث نمبر: 886
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، قَالا : نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا بَلَغَ أَوْلادُكُمْ سَبْعَ سِنِينَ فَفَرِّقُوا بَيْنَ فُرُشِهِمْ ، فَإِذَا بَلَغُوا عَشْرَ سِنِينَ فَاضْرِبُوهُمْ عَلَى الصَّلاةِ " .محمد محی الدین
عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تمہاری اولاد سات سال کی ہو جائے تو ان کے بستر الگ کر دو۔ جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو نماز (چھوڑنے) کی وجہ سے ان کی پٹائی کرو۔“