حدیث نمبر: 88
نا نا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيِّ ، نا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ زَاهِرٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ : " لا تَغْتَسِلُوا بِالْمَاءِ الْمُشَمَّسِ ، فَإِنَّهُ يُورِثُ الْبَرَصَ " .محمد محی الدین
حسان بن ازہر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”دھوپ میں گرم کیے گئے پانی سے غسل نہ کرو، کیونکہ اس کے نتیجہ میں برص پیدا ہو سکتا ہے۔“