حدیث نمبر: 822
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ ، أنا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، جَمِيعًا عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاةَ ، فَقَالَ : " دَعِي الصَّلاةَ أَيَّامَ إِقْرَائِكِ ، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَصَلِّي ، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ " ، وَقَالَ غَيْرُهُ ، عَنْ وَكِيعٍ : " وَتَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں استحاضہ میں مبتلا ہوں۔ میں پاک نہیں ہوتی۔ کیا میں نماز کو ترک کر دوں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نماز کو اپنے حیض کے ایام کے دوران ترک کر دو۔ اس کے بعد غسل کرو اور نماز پڑھنا شروع کر دو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم ہر نماز کے لیے وضو کیا کرو۔“