حدیث نمبر: 813
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا ابْنُ حِسَابٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ : ذَهَبْتُ أَنَا وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ إِلَى الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ فَحَدَّثَنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ فِي " الْمُسْتَحَاضَةِ تَنْتَظِرُ ثَلاثًا ، خَمْسًا ، سَبْعًا ، عَشْرًا " ، فَذَهَبْنَا نُوفقُهُ ، فَإِذَا هُوَ لا يَفْصِلُ بَيْنَ الْحَيْضِ وَالاسْتِحَاضَةِ .محمد محی الدین
حماد بن زید بیان کرتے ہیں: میں اور جریر بن حازم، جلد بن ایوب کے پاس گئے تو انہوں نے مستحاضہ عورت کے بارے میں یہ روایت سنائی: ”مستحاضہ عورت تین دن، پانچ دن یا سات دن یا دس دن تک انتظار کرے گی، (یعنی ان ایام کو حیض سمجھے گی)۔“ پس ہم گئے اور ہم نے انہیں منع کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے حیض اور استحاضہ کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا۔