حدیث نمبر: 790
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَبُو مُوسَى ، ثنا ابْنُ عَدِيٍّ ، بِهَذَا إِمْلاءً مِنْ كِتَابِهِ ، ثُمَّ حَدَّثَنَا بِهِ بَعْدُ حِفْظًا ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ ، قَالَتْ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ دَمَ الْحَيْضِ أَسْوَدُ يُعْرَفُ ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ ، وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش استحاضہ میں مبتلا تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے جو پہچانا جاتا ہے۔ جب وہ ہو تو تم نماز کو ترک کر دو اور جب دوسری رنگت کا ہو تو وضو کر کے نماز ادا کر لو۔“