سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ مِنْ غَيْرِ تَوْقِيتٍ باب: : موزوں پر مسح کرنے کی کوئی مخصوص مدت نہیں ہے
حدیث نمبر: 783
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : " لَوْ كَانَ الدِّينُ بِالرَّأْيِ لَكَانَ أَسْفَلُ الْخُفِّ أَوْلَى بِالْمَسْحِ مِنْ أَعْلاهُ ، لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى ظَاهَرِ خُفَّيْهِ " .محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ: ”اگر دین کے احکام کا تعلق رائے کے ساتھ ہوتا تو موزے کا نیچے والا حصہ اوپر والے کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہوتا، لیکن میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اوپر والے حصے پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“