سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ مِنْ غَيْرِ تَوْقِيتٍ باب: : موزوں پر مسح کرنے کی کوئی مخصوص مدت نہیں ہے
حدیث نمبر: 781
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثنا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، وَثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ فَلْيُصَلِّ فِيهِمَا ، وَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا ثُمَّ لا يَخْلَعْهُمَا إِنْ شَاءَ إِلا مِنْ جَنَابَةٍ " .محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کوئی شخص وضو کرے اور اپنے موزے پہن لے تو وہ ان میں نماز پڑھ سکتا ہے۔ وہ ان پر مسح کرے، پھر اگر وہ چاہے تو انہیں اتارے ہی نہیں، البتہ جنابت کی صورت میں حکم مختلف ہے۔“