سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَمَا فِيهِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ باب: : موزوں پر مسح کے بارے میں رخصت اور اس بارے میں روایات میں اختلاف
حدیث نمبر: 747
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نا أَبُو الأَشْعَثِ ، ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، نا الْمُهَاجِرُ أَبُو مَخْلَدٍ مَوْلَى الْبَكَرَاتِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمُسَافِرِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً ، إِذَا تَطَهَّرَ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ أَنْ يَمْسَحَ عَلَيْهِمَا " . وَقَالَ أَبُو الأَشْعَثِ : " يَمْسَحُ الْمُسَافِرُ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً " .محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکرہ رضی اللہ عنہما اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ نے مسافر کو تین دن اور تین راتوں تک، جب کہ مقیم کو ایک دن اور ایک رات تک موزوں پر مسح کرنے کی اجازت دی ہے۔ ”جب کہ آدمی وضو کرنے کے بعد موزے پہنے تو وہ اس دوران میں موزوں پر مسح کر سکتا ہے۔“ ابواشعث نامی راوی بیان فرماتے ہیں کہ: ”مسافر تین دن اور تین راتوں تک جب کہ مقیم ایک دن اور ایک رات تک اس پر مسح کر سکتا ہے۔“