حدیث نمبر: 703
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا مُعَاوِيَةُ ، نا زَائِدَةُ ، نا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ ، عَنْ عَمَّارٍ ، أَنَّهُ غَمَسَ بَاطِنَ كَفَّيْهِ فِي التُّرَابِ ، ثُمَّ نَفَخَ فِيهَا ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمُفَصَّلِ ، وَقَالَ عَمَّارٌ : " هَكَذَا التَّيَمُّمُ " . وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ عَمَّارٍ مَرْفُوعًا.محمد محی الدین
ابومالک، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے اپنی ہتھیلیوں کو مٹی پر مارا پھر اس پر پھونک ماری اور اپنے چہرے پر پھیرا اور دونوں بازوؤں کا جوڑوں تک مسح کیا، پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تیمم اس طرح ہوتا ہے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر منقول ہے۔