حدیث نمبر: 689
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ الْمَكْرَمِيُّ ، نا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ التُّسْتَرِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " تَيَمَّمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَرْبَتَيْنِ : ضَرْبَةً لِلْوَجْهِ وَالْكَفَّيْنِ ، وَضَرْبَةً لِلذِّرَاعَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ " . سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ضَعِيفَانِ.محمد محی الدین
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (یعنی آپ کے زمانہ میں) تیمم کیا ہے۔ اس میں دو ضربیں ہوتی ہیں۔ ایک ضرب چہرہ مبارک کے لیے اور دونوں ہتھیلیوں کے لیے ہوتی تھی، جبکہ ایک ضرب دونوں بازوؤں کے لیے کہنیوں تک ہوتی تھی۔ اس روایت کے دو راوی سلیمان بن ارقم، سلیمان بن ابوداؤد ضعیف ہیں۔