سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا باب: : نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
حدیث نمبر: 667
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَدَّاءُ ، أنا صُبْحُ بْنُ دِينَارٍ ، نا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الضَّاحِكُ فِي الصَّلاةِ وَالْمُلْتَفِتُ وَالْمُفَرْقِعُ أَصَابِعَهُ بِمَنْزِلَةٍ " .محمد محی الدین
سہل بن معاذ اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نماز کے دوران ہنسنے والا، ادھر ادھر دیکھنے والا اور اپنی انگلیاں چٹخانے والا ایک ہی حیثیت رکھتے ہیں۔“