سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ باب: : جب پانی میں نجاست مل جائے، تو اس کا حکم
حدیث نمبر: 5M
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، أنا أَبُو مَسْعُودٍ أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الْمَاءِ وَمَا يَنُوبُهُ مِنَ الدَّوَابِّ وَالسِّبَاعِ ، فَقَالَ : " إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ " .محمد محی الدین
عبداللہ بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا جس سے درندے اور جانور پیتے ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب پانی دو قلے ہو، تو اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“