حدیث نمبر: 4176
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، نَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الْيَمَامِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَسْهَمَ لِلْفَارِسِ سَهْمًا ، وَلِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ " ، خَالَفَهُ حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، فَقَالَ : " لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا ".محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑسوار کو ایک حصہ دیا تھا اور گھوڑے کو دو حصے دیے تھے۔ ایک اور روایت میں اس کے برعکس روایت منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”گھڑسوار کو دو حصے دیے تھے اور پیادہ شخص کو ایک حصہ دیا تھا۔“