حدیث نمبر: 4161
نَا نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا مَالِكُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، نَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ : قَالَ زِيَادُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ لِجَلِيسٍ لَهُ : " هَلْ تَدْرِي كَيْفَ قَضَى عُمَرُ فِي الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ ؟ ، قَالَ : لا ، قَالَ : فَإِنِّي لأَعْلَمُ خَلْقِ اللَّهِ كَيْفَ كَانَ قَضَى فِيهِمَا عُمَرُ جَعَلَ الْخَالَةَ بِمَنْزِلَةِ الأُمِّ ، وَالْعَمَّةَ بِمَنْزِلَةِ الأَبِ " .محمد محی الدین
شعبی بیان کرتے ہیں: زیاد بن ابوسفیان نے اپنے ساتھی سے کہا: ”کیا تم جانتے ہو کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پھوپھی اور خالہ کے بارے میں کیا فیصلہ دیا تھا؟“ اس شخص نے جواب دیا: ”جی نہیں!“ تو زیاد نے کہا: ”میں اس بارے میں سب سے بہتر جانتا ہوں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں کیا فیصلہ دیا تھا، انہوں نے خالہ کو ماں کی جگہ اور پھوپھی کو باپ کی جگہ قرار دیا تھا۔“