سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» باب: : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “
حدیث نمبر: 345
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْخَصِيبُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَاسِطِيُّ ، نا أَبُو مَنْصُورٍ ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ فِي الْوُضُوءِ ، وَمِنَ الْوَجْهِ فِي الإِحْرَامِ " . عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ضَعِيفٌ . وَرَوَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”وضو میں دونوں کان سر کا حصہ ہیں (یعنی دونوں کانوں پر بھی مسح کیا جائے گا) اور احرام میں یہ چہرے کا حصہ ہیں (یعنی ان دونوں کو ڈھانپا نہیں جائے گا)۔“ اس روایت کا راوی عمر بن قیس ضعیف ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، تاہم اس میں کچھ اختلاف کیا گیا ہے۔