سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ وُجُوبِ غَسْلِ الْقَدَمَيْنِ وَالْعَقِبَيْنِ باب: بَابُ وُجُوبِ غَسْلِ الْقَدَمَيْنِ وَالْعَقِبَيْنِ
حدیث نمبر: 317
نا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاسِطِيُّ ، نا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ وَيُخَلِّلُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَيُدَلِّكُ عَقِبَيْهِ ، وَيَقُولُ : " خَلِّلُوا بَيْنَ أَصَابِعِكُمْ ، لا يُخَلِّلُ اللَّهُ تَعَالَى بَيْنَهُمَا بِالنَّارِ ، وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو آپ (اپنے پاؤں کی) انگلیوں کا خلال کیا کرتے تھے اور اپنی ایڑھیوں کو ملا کرتے تھے، اور یہ فرمایا کرتے تھے: ”اپنی انگلیوں کا خلال کیا کرو، اللہ تعالیٰ ان کے درمیان آگ کو داخل نہیں کرے گا اور بعض ایڑھیوں کے لیے جہنم کی بربادی ہے۔“