حدیث نمبر: 2836
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْمُقْرِئُ ، نَا يَعْقُوبُ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ ، نَا حبَيْبُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تَبْدُوَ صَلاحُهَا وَتَبِينَ ، تَبْيَضَّ أَوْ تَحْمَرَّ ، وَنَهَى عَنْ بَيْعِ اللَّبَنِ فِي ضُرُوعِهَا ، وَالصُّوفِ عَلَى ظُهُورِهَا " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پھلوں کو پک جانے سے پہلے فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک یہ بات واضح نہیں ہو جاتی کہ وہ پھل سفید ہو گا یا سرخ ہو گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھن میں موجود دودھ کو فروخت کرنے اور (جانور کی پشت پر موجود) اون کو بھی فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔