سنن الدارقطني
كتاب الحج— حج کا بیان۔
مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
حدیث نمبر: 2579
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، نا الْهَيْثَمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الزَّمْرَاثِيُّ ، نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَنَا مِنَ الصَّفَا قَرَأَ : إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158 فَابْدَءُوا بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ ، فَبَدَأَ بِالصَّفَا " .محمد محی الدین
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (محمد الباقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب صفا پہاڑی کے قریب پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بیشک صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔“ (پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا) ”تم لوگ اس سے آغاز کرو جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے پہلے کیا ہے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا سے (سعی کا) آغاز کیا۔