سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ باب: ایام تشریق کے روزوں کا ذکر
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حُذَافَةَ فَنَادَى فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ : " أَلا إِنَّ هَذِهِ أَيَّامُ عِيدٍ وَأَكْلٍ وَشُرْبٍ وَذِكْرٍ ، فَلا يَصُمْهُنَّ إِلا مُحْصَرٌ ، أَوْ مُتَمَتِّعٌ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا ، وَمَنْ لَمْ يَصُمْهُنَّ فِي أَيَّامِ الْحَجِّ الْمُتَتَابِعَةِ فَلْيَصُمْهُنَّ " . سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ضَعِيفٌ . رَوَاهُ الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا ، وَلَمْ يَقُلْ فِيهِ : إِلا مُحْصَرٌ ، أَوْ مُتَمَتِّعٌ.مسعود بن حکم، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ ایام تشریق کے دنوں میں اعلان کریں: ”خبردار! یہ عید کے دن ہیں اور کھانے پینے اور ذکر کرنے کے دن ہیں، تو ان دنوں میں روزہ صرف وہ شخص رکھے، جو محصور ہو یا حج تمتع کرنے والا ہو اور اس کے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہو اور وہ شخص، جس نے حج کے ایام میں مسلسل روزے نہ رکھے ہوں، تو وہ ان دنوں میں روزے رکھ سکتا ہے۔“ اس روایت کے راوی سلیمان بن ابوداؤد ضعیف ہیں۔ اس روایت کو زبیدی نے زہری کے حوالے سے نقل کیا ہے، جسے انہوں نے مسعود بن حکم کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے نقل کیا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”ماسوائے محصور اور حج تمتع کرنے والے کے۔“