سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ باب: ایام تشریق کے روزوں کا ذکر
حدیث نمبر: 2285
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا هِلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، ثنا أَبُو سُلَيْمٍ عُبَيْدُ بْنُ يَحْيَى الْكُوفِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَةُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، قَالا : " لَمْ يُرَخِّصْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَحَدٍ فِي صِيَامِ التَّشْرِيقِ إِلا لِمُتَمَتِّعٍ أَوْ مُحْصَرٍ " . أَخْطَأَ فِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ ، وَهُوَ أَبُو مَرْيَمَ الْكُوفِيُّ ضَعِيفٌ.محمد محی الدین
عروہ بن زبیر نے یہ بات بیان کی ہے: سیدہ عائشہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما دونوں نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی شخص کو تشریق کے ایام میں روزہ رکھنے کی رخصت نہیں دی، ماسوائے اس شخص کے جو حج تمتع کرے (اور اس کے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہو) اور وہ شخص جو محصور ہو جائے۔ عبدالغفار نامی راوی نے اس روایت کی سند میں غلطی کی ہے۔ یہ صاحب ابومریم الکوفی ہیں اور ضعیف ہیں۔