سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
مَا جَاءَ فِيمَنْ لَمْ يُسَمِّ اللهَ عَلَى وُضُوئِهِ باب: : وضو سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 225
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، وَيَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، نا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، عَنْ أَبِي ثِفَالٍ الْمُرِّيِّ أَنَّهُ قَالَ : سَمِعْتُ رَبَاحَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حُوَيْطِبٍ ، يَقُولُ : أَخْبَرَتْنِي جَدَّتِي ، عَنْ أَبِيهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا صَلاةَ لِمَنْ لا وُضُوءَ لَهُ ، وَلا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِ ، وَلا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي ، وَلا يُؤْمِنُ بِي مَنْ لَمْ يُحِبَّ الأَنْصَارَ " . وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ : يُقَالُ أَنَّ أَبَاهَا : سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ .محمد محی الدین
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے ان کے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس شخص کا وضو نہ ہو، اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو آغاز میں اللہ کا نام نہ لے (یعنی بسم اللہ نہ پڑھے) اور وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا جو مجھ پر ایمان نہ رکھے اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا جو انصار سے محبت نہ کرے۔“