سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
مَا جَاءَ فِيمَنْ لَمْ يُسَمِّ اللهَ عَلَى وُضُوئِهِ باب: : وضو سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 222
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو يَزِيدَ الظَّفَرِيُّ ، نا أَيُّوبُ بْنُ النَّجَّارِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا تَوَضَّأَ مَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ ، وَمَا صَلَّى مَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ ، وَمَا آمَنَ بِي مَنْ لَمْ يُحِبَّنِي ، وَمَا أَحَبَّنِي مَنْ لَمْ يُحِبَّ الأَنْصَارَ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے شروع میں اللہ کا نام نہیں لیا، اس نے گویا وضو ہی نہیں کیا اور جس شخص نے وضو نہیں کیا اس نے گویا نماز ہی نہیں پڑھی اور جو شخص مجھ سے محبت نہیں رکھتا وہ گویا مجھ پر ایمان ہی نہیں لایا اور جو شخص انصار سے محبت نہیں کرتا گویا وہ مجھ سے بھی محبت نہیں کرتا۔“