سنن الدارقطني
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ باب: چاند دیکھنے کی گواہی
حدیث نمبر: 2203
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّانِعُ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسَ ، عَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ عُمُومَتِهِ ، قَالُوا : " قَامَتِ الْبَيِّنَةُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ رَأَوُا الْهِلالَ ، فَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا ، وَأَنْ يَغْدُوا مِنَ الْغَدِ إِلَى عِيدِهِمْ " . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ ، وَمَا بَعْدَهُ أَيْضًا.محمد محی الدین
ابوعمیر بن انس اپنے چچاؤں کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ گواہی دی گئی کہ لوگوں نے چاند دیکھ لیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا: ”وہ روزہ توڑ دیں اور اگلے دن صبح عید کی نماز کے لیے جائیں۔“ یہ روایت حسن ہے اور اس کے بعد والی روایت بھی حسن ہے۔