حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ الأَسْلَمِيِّ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَحْصُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ لِرَمَضَانَ وَلا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِصَوْمٍ ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ يَوْمًا ثُمَّ أَفْطِرُوا ، فَإِنَّ الشَّهْرَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا " ، وَخَنَسَ إِبْهَامَهُ فِي الثَّالِثَةِ .سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان کے لیے شعبان کی تعداد کا خیال رکھو، رمضان کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے روزہ نہ رکھو، جب تم اسے (پہلی کے چاند کو) دیکھ لو، تو روزے رکھنا شروع کر دو اور جب تم اسے دیکھ لو، تو روزے رکھنا بند کر دو، اگر تم پر بادل چھائے ہوں، تو تیس دن کی تعداد پوری کر لو اور پھر روزے رکھنا بند کر دو، کیونکہ مہینہ بعض اوقات اتنا، اور اتنا بھی ہوتا ہے۔“ تیسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے انگوٹھے کو اندر کی طرف کر لیا۔